دگپا گوڑااے پی ایم سی صدرکے عہدے سے معطل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔ اے پی ایم سی صدر کے عہدے سے دوگپا گوڑا کو ہٹا دیا گیا ہے۔بی جے پی ممبر ایس ایس جیوتی پرکاش نےانکے خلاف عدم اعتماد ی کا ووٹ داخل کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں صدر کے عہدے سے برطرف ہونا پڑاہے۔اس دوران صدارتی عہدے کو بچانے کیلئے کئی طرح کی کوششیں دیکھیں گئیں اسکے درمیان بھی انہیںصدارتی عہدے سے برطرف کردیا گیاہے۔ابھی انکی معیاد پوری ہونے میں 9 ماہ باقی ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس 9 ماہ کی مدت کیلئے کون صدر کا عہدہ سنبھالےگا۔ اس دوران یہ بات بھی غور طلب رہی کہ جے ڈی ایس پارٹی سے منتخب ہونے والے دگپا گوڑاکو ان ہی کی پارٹی کے ممبران نے مخالف حق میں ووٹ دیا ہے۔ جے ڈی ایس کے مہیش ، کمارنائک اور کوپیندرپا نےبھی عدم اعتماد ی پیش کی ہیں۔اے پی ایم سی کے 17 رکنی ممبران میں بھاگیہ وتی ستیانارائن کا انتقال ہوگیا ہے۔بقیہ16 اراکین نے عدم اعتماد کے حمایت اورمخالفت ووٹوں کی کارروائی میں شامل ہوناتھا ان میں سے ایک رکن کمسی بابو غیر حاضر رہے۔