ہم دو ہمارے دو کے فارمولے کو مات دے رہی ہے قدرت ؛ ایک خاتون نے 10 بچوں کو دیا جنم

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی ( انقلاب نیوزبیورو): ایک طرف مختلف حکومتوں ہم دو ہمارے دو کا نعرہ لگاکر آبادی میں کٹوتی لانے کا بیڑا اٹھایا ہے وہیں دنیاکے مختلف مقامات پر آئے دن ایک ساتھ کئی کئی بچے پیدا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں انہیں میں سے جنوبی افریقہ میں ایک خاتون نےایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دے کر ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ پریٹوریہ کے رہائشی گوسییم تھامارا سیٹھول نے دعوی کیا ہے کہ اس نے سات لڑکوں اور تین لڑکیوں کو جنم دیا ہے۔ اس کے لئے سی سیکشن آپریشن کرنا پڑا۔37 سالہ گوسییم تھامارا سیٹھول نے 7 جون کو جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریہ کے ایک اسپتال میں 10 بچوں کو جنم دینے کا دعوی کیا تھا۔ سیٹھول ، جو پہلے ہی جڑواں بچوں کی ماں ہے ، نے سات لڑکوں اور تین لڑکیوں کو جنم دیا ہے۔ اگرچہ وہ خود ہی اس سے حیرت زدہ تھیں ، کیوں کہ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے اسکین کے بعد بتایا کہ وہ 6 بچوں کی توقع کر ر ہے ہیں ۔ایک رپورٹ کے مطابق گوسییم تھامارا سیٹھول نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فطری طور پر حاملہ ہوئی ہیں ، لیکن یہ حمل اس کے لئے آسان نہیں تھا کیونکہ اس دوران انھیں پیروں میں درد جیسی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گوسییم تھامارا سیٹھول کے دعوے کی تصدیق ابھی تک ڈاکٹروں یا گینز ورلڈ ریکارڈ نے نہیں کی ہے۔ تاہم اگر یہ دعویٰ سچ ثابت ہوتا ہے تو ، پھر یہ ایک ساتھ زیادہ تر پیدائشوں کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔ایک ہی حمل میں سب سے زیادہ بچوں کو جنم دینے کا ریکارڈ فی الحال مالی کی حلیمہ سسے کے پاس ہے ، جس نے مئی میں مراکش کے ایک اسپتال میں نو بچوں کو جنم دیا تھا۔زیادہ خطرہ حمل کے پیش نظر گوسییم تھامارا سیٹھول نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ شاید ان کے بچے زندہ نہیں رہیں۔ تاہم سب زندہ ہیں اور اگلے چند مہینوں تک انکیوبیٹرز میں رکھے جائیں گے۔ بچوں کی پیدائش کے بعد گوسییم تھامارا سیٹھول کے شوہر ٹیبوہو سیوتسی نے کہا کہ وہ خوش اور جذباتی دونوں ہیں۔