چنگیری:۔چنگیری تعلق اسمبلی حلقہ میں یوتھ کانگریس قومی جنرل سکریٹری سید خالد احمد کے کانگریس پارٹی اور حلقہ کے کانگریس امیدوار شیوگنگا بسوراج کے حق میں انتخابی مہم میں شرکت سے پورے تعلق میں نوجوانوں میں ایک نیا جوش پایا گیا۔ امیدوار کے ہمراہ کرے کٹے ۔ ہلی ملاپور ۔کاشی پور تانڈہ۔سوملاپور تانڈہ ۔سوملاپور کے علاوہ کیرے بلچی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید خالد احمد نے کہا کہ 2023ءکا اسمبلی الیکشن 2024 کے پارلیمانی الیکشن کا سنگ میل ہے اس الیکشن میں کانگریس کو کامیاب بناتے ہوئے عوام کو یہ ثابت کرنا ہے ہے کہ ریاست کرناٹک کی عوام کبھی بھی فرقہ پرستی کو پسند نہیں کرتی کرناٹک کی عوام ذات پات کے نام اب مزید کسی سیاسی پارٹی کےہاتھوں استحصال کا شکار نہیں ہوسکتی ریاست کی عوام فرقہ پرست ذہنیت کے ہاتھوں ریاست کا اقتدار سونپنا نہیں چاہتی نوجوان ملک اور قوموں کا مستقبل ہیں اپنے بہتر مستقبل ریاست کی ترقی مستحکم حکومت کے لئے کانگریس پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں 2023 کےاس عام اسمبلی الیکشن میں کانگریس پارٹی کی جیت یقینی ہے اور ریاست میں کانگریس پارٹی اقتدارپر ضرور واپس آئے گی اور کانگریس پارٹی اپنے انتخابی منشور میں کئے ہوئے وعدوں پر پورا اترے گی کسی بھی قسم کی لاپرواہی سے ریاست اور بالخصوص مسلم قوم مزید مسائل میں الجھ سکتی ہے احتیاط کو مد نظر رکھ کر کام کرنا اپنے بڑی عمر کے باصلاحیت تجربہ کارافراد کا ہمیشہ احترام کرتے ہوئے الیکشن کریں جس میں سو فیصد پولنگ کو یقینی بنانے کی سمت نوجوان اپنا فعال کردار ادا کریں ۔اس موقع پر چنگری اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار شیوگنگا بسوراج۔ہدیگیرے رمیش۔ویریش نائیک۔یحییٰ خان وغیرہ نے بھی خطاب کیا نوجوان اپنی پوری شدت سے سید خالد سے اپنے لگاؤ کا احساس دلانے ایک دوسرے پر سبقت کی کوشش کرتے دیکھائی دے رہے تھے ایساء لگ رہا تھا کہ اس انتخابی ریلی میں سید خالد کی شرکت سے نوجوان طبقہ میں ایک نیا جوش و ولولہ پایاجارہاتھا ضلع میں نوجوان لیڈرخالد کو اپنا رول ماڈل مانتے ہوئے نوجوانوں کا سیاسی مستقبل سمجھتے ہیں۔
