شیموگہ:۔شیموگہ شہرکے الحبیب انگلش اسکول میں اس دفعہ ایس ایس ایل سی کے نتائج میں صدفیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے،28سالہ قدیم اس اسکول میں پہلی دفعہ ایس ایس ایل سی کے نتائج صد فیصد آئے ہیں جسے لیکر اسکول انتظامیہ نے اسے تاریخی قدم بتایاہے۔اس سلسلے میں اسکول کے صدر اعجاز احمدنے کہاہے کہ یہ کامیابی ایسے علاقے میں ہوئی ہے جہاں پر اکثریت تعلیمی ومعاشی اورپسماندہ لوگوں کی ہے،ٹیپونگر جیسے علاقے میں تمام تر سہولیات سے لیز تعلیمی ادارہ چلانا بہت ہی مشکل کام ہے،لیکن28 سال سے اس تعلیمی ادارے کے معیارکو بہترسے بہتر بنانےکیلئے جہاں اسکول انتظامیہ نے کوشش کی ہے،وہیں اسکول کے اساتذہ اور طلباء کی بھی محنت رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بچوں کی کامیابی ہمیں اس بات کا ثبوت دیتی ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا معیار اس کی عمارت یا علاقے سے نہیں ہے،بلکہ محنت اور یکسوئیت پرمنحصرہے۔ادارے کے ڈائریکٹر افتخاراحمدخان نے بات کرتےہوئے کہاکہ صدفیصد نتائج کو لانے کیلئے بچوں سے سخت محنت کروائی،جس کیلئے والدین کا بھر پور تعائو ن رہاہے،انہوں نے اپنے بچوں کو اساتذہ کے حوالے کیا۔اسکول کے سکریٹری ایوب خان نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اس پسماندہ علاقے میں جدوجہد کرتے ہوئے یہ نتائج حاصل کئے ہیں،اسکول کے ڈائریکٹر انجینئر محمد ابراہیم نے بات کرتے ہوئے الحبیب انگلش اسکول کے صدفیصد نتائج نے ہمیں مطمئن کیاہے،والدین کا تعائون بچوں کی کامیابی کیلئے بے حد ضروری ہے،جہاں چاہ ہوتی ہے وہاں راہ ہوتی ہے،کامیابی حاصل کرنے کیلئے کسی علاقے میں یا ادارے میں رہنا ضروری نہیں ہے بلکہ کامیابی محنت حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سے الحبیب انگلش اسکول نے صدفیصد نمبرات حاصل کئے ہیں،اسی طرح سے دیگر تعلیمی ادارے بھی نتائج حاصل کریں۔کسی بھی بچے کی تربیت پرائمری وہائی اسکولوں میں ہوتی ہے،اس کے بعد کالجوں میں بچے بنے بنائے پہنچ جاتے ہیں۔اس لئے بنیادی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پراسکول کےمیر معلم سید جعفر،معلم نعیم اُللہ خان وغیرہ موجودتھے۔
