32/وارڈوں میں بھی ہم نے ووٹ حاصل کئے ہیں:آئینورمنجوناتھ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔بی جے پی کے امیدوارنے یڈی یورپاکو اپنے انتخابات کیلئے مذہب کی بنیادپر لیڈر بنایاہے اور اُن کے نام سے ووٹ طلب کیاہے،ایسے میں جے ڈی ایس نے تمام وارڈوں میں مذہب اور ذات کی بنیادپر نہیں بلکہ امن وسکون اور ترقی کی بنیادپر ووٹ مانگاہے ۔ شہر کے 32 وارڈوں میں بھی ہمیں ووٹ ملے ہیں ،اس سے ہمیں یقین ہے کہ ہماری جیت ہو گی ۔اس بات کااظہار جے ڈی ایس امیدوار آئینورمنجوناتھ نے کیاہے۔انہوں نے اپنے دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ شہرمیں امن وامان کےساتھ الیکشن ہواہے،اس کیلئے میں ضلع انتظامیہ،پولیس ،پارٹی کے کارکنان اور تمام ووٹروں کا شکریہ اداکرتاہوں،میں اور میری ٹیم مذہب اور پیسوں کی بنیادپر الیکشن لڑنے نہیں اترے تھے،جس طرح سے بی جے پی اور کانگریس نے اپنی ذات اور مذہب کو بنیادپر لوگوں سے ووٹ بٹورتے رہے ،اُس طرح سے ہم نے کہیں بھی ووٹ نہیں مانگا،بلکہ شیموگہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بات کرتے ہوئے ووٹ مانگاہے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ریاست میں حکومت مخلوط ہوگی،اب تک جوسروے رپورٹ آرہی ہیں،وہ اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں ریاست میں حکومت معلق ہوگی،ایسے میں جے ڈی ایس حکومت سازی میں اہم کردار اداکریگی۔پریس کانفرنس میں ضلعی صدر ایم سری کانت،سابق رکن اسمبلی کے بی پرسنناکمار،وائی ایچ ناگراج ،اقلیتی سیل کے ضلعی صدر محمد یوسف بھیااور شی۔جو ۔پاشاہ وغیرہ موجودتھے۔