شیموگہ:۔شیموگہ تعلقہ کے کمسی گرام پنچایت کے حدودمیں آج شام دو بسوں کے درمیان خوفناٹکرہوئی جس کی وجہ سے3/افراد موقع پرہی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ8 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کی شدت اس قدر تھی کہ بسوں سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کیلئے جے سی بی کا استعمال کیاگیا۔کالپا نامی بس جو شکاری پورسے آرہی تھی جبکہ سرینواس بس شکاری پورکیلئے جارہی تھی،اس دوران چورڈی کے کمودوتی ندی کے پُل پر دونوں بسوں کی ٹکر ہوئی جس کی زدمیں آکر قریب تین افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔موقع پر پولیس اہلکار،فائر برگیڈ کے اہلکار اور مقامی لوگ جائے حادثے پرپہنچ کر زخمیوں کو بسوں سے نکالنے کا کام کیا گیا جبکہ کئی زخمیوں کو شیموگہ کے میگان اسپتال میں داخل کیا گیاہے ۔اسپتال میں زخمیوں کی آہ وپکار دیکھی جارہی ہے،جبکہ شدید زخمی مسافروں کو شہرکے مختلف اسپتالوں میں داخل کروایاگیاہے۔اس سلسلے میں اطلاع پاکر رکن پارلیمان بی وائی راگھویندراشیموگہ کی سرکاری اسپتال پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔
