شرائط قبول کرنےوالی پارٹی کے ساتھ حکومت قائم کرینگے:کمارسوامی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ودھان سبھا انتخابات کے ایگزیٹ پول ظاہرہونے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریاست میں معلق حالات ہونگے اور مخلوط حکومت بننے کے قوی امکانات ہیں،ایسے میں کانگریس اور بی جے پی جے ڈی ایس سے رجوع ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔اس تعلق سے کمارسوامی نے بتایاہے کہ جو سیاسی پارٹی ہمارے شرائط کو قبول کریگی اُن شرائط کی بنیادپر حکومت بنائینگے۔ایگزیٹ پول کے دس سروے میں بیشتر سروے یہ بتا رہے ہیں کہ ریاست میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہوگی،جبکہ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ وہ ایگزیٹ پول کے برعکس نتائج حاصل کریگی،اس لحاظ سے جے ڈی ایس اس دفعہ بھی حکومت سازی میں اہم کردار اداکرسکتی ہے۔مخلوط حکومت کے دوران جے ڈی ایس نے دو دفعہ الگ الگ سیاسی پارٹیوں کے ساتھ حکومت بناتے ہوئے کمارسوامی نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالاتھا۔سال2006 میں بی جے پی اور2018 میں کانگریس کے ساتھ کمارسوامی نے حکومت سازی کی تھی۔اس دفعہ وہ اپنی حکومت قائم کرنے کیلئے کسی بھی پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملاسکتے ہیں۔