شیموگہ کی مختلف سڑکوں کی توسیع اور تعمیر کیلئے مرکزنے د ی منظوری:بی وائی راگھویندرا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ شہرکےشمالی علاقے میں 15 کلومیٹرکے بائی پاس روڈکی تعمیر کیلئے مرکزی حکومت نے منظوری دی ہے۔بیندور،رانےبنور نیشنل ہائی وےکی تعمیرکیلئے مرکزی حکومت کے وزیر نتن گڈکری نے منظور دی ہے،جلدہی یہ کام شروع ہوگا۔اس بات کی اطلاع رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے دی ہے۔انہوں نے اخباری بیان میں کہاہےکہ میں نے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے مطالبہ کیاتھاکہ شیموگہ نارتھ کے15 کلومیٹر کے بائی پاس روڈکی تعمیرکیلئے منظوری دی جائے،اس سے شہرکے34 کلومیٹرکا رِنگ روڈ مکمل ہوگا،اس پر مرکزی وزیرنے منظوری دی ہے۔مزید انہوں نے کہا ہے کہ1012 کروڑ روپیوں کی لاگت سے بیندور ،رانے بنور نیشنل ہائی وے766 کی تعمیر کیلئے منظوری مل چکی ہے،بیندورسے کلور،نگرا، ہوسنگر، انندپور،شکاری پور،ماسور،رٹہلی ہوتے ہوئے یہ سڑک رانے بنورتک جائیگی۔انہوں نے بتایاکہ پچھلے سال 7 چھوٹے پُل اور70.27 کلومیٹرلمبی ڈبل روڈ کیلئے70.238کروڑ روپئے ڈی پی آرنے منظورکئے تھے جس کا کام جاری ہے۔شکاری پورٹائون کیلئے57.6 کلومیٹر لمبے بائی پاس روڈ کیلئے 66.44کروڑ روپئے منظورکئے گئے ہیں جبکہ ہوسنگرکے ماوینکوپہ سرکل سے ہوسنگر بائی پاس ،شراوتی بیاک واٹرکیلئے 54.1 کلومیٹر ، 0.72کلومیٹر لمبے بڑے پُلوں کی تعمیر اور آڑوگوڑی کے13.82کلومیٹرلمبی متبادل سڑک کی تعمیر کیلئے313.56کروڑ روپئے ڈی پی آر نے منظورکئے ہیں،اب تک ضلع کی سڑکوں اورپُلوں کیلئے1012.75کروڑ روپئے منظورکئے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ضلع کے مزید اہم سڑکوں کی تعمیر کیلئے نتن گڈکری سے مطالبہ کیاگیاہے جس میں شیموگہ ،ہونالی،ملے بنور،ہری ہر،ہرپنہلی،مریمن ہلی2،شیموگہ،شکاری پور،شرالکوپہ،ہانگل تڑس روڈ،آئینور،ریپن پیٹ،ہونچا،تیرتھ ہلی،ماستی کٹے،کنداپور روڈ،ساگر،سورب،شرالکوپہ،آنوٹی روڈ کی ترقی کیلئے منظوری مل چکی ہے۔