شیموگہ:۔ضلع کے پسماندہ اور اقلیتی طلباء کیلئے ہاسٹلس کامطالبہ زیادہے ،جن علاقوں میں ہاسٹلس کی ضرورت ہے وہاں پر مزید ہاسٹلس تعمیر کرنے کیلئے ضلع نوڈل سکریٹری ڈاکٹر سلواکمارنے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے۔آ ج یہاں کےڈی پی اور مختلف محکموں کی نشست میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہاکہ اسمارٹ سٹی کے تعمیری کاموں کو جلدازجلد مکمل کیاجائے۔حسب توقع یہاںش تعمیراتی کام پورانہیں ہورہاہے،جس کی وجہ سے مرکز سے ملنے والی مالی امداد بھی جاری نہیں ہورہی ہے،اگر مرکز سے ملنے والے فنڈس میں کٹوتی ہوگی تو اس کیلئے افسروں کو ذمہ دار ٹھہرایاجائیگا۔کے پی ٹی سی ایل،یوجی ڈی اور واٹر بورڈ ایک دوسرے کے باہمی تعائون سے تعمیراتی کام انجام دیں تو ہی ترقیاتی کام موثرطریقے سے مکمل کئے جاسکتے ہیں ۔ اسمارٹ سٹی کے تمام تعمیراتی کام طئے شدہ وقت میں ہوں،سڑکوں کی تعمیر کا کام مئی کے مہینے سے پہلے مکمل کیا جا ئے،نہرو اسٹیڈیم میں جو تعمیراتی کام شروع ہونے والاہے وہ اسی ماہ میں شروع کیاجائے،پی پی پی ماڈل میں شروع کئے جانے والے تعمیراتی کاموں کو حتمی شکل دی جائے۔اس موقع پر ڈاکٹر سلواکمارنے کہاکہ شیموگہ شہرمیں ہر گھر کو 24X7 پینے کے پانی کے منصوبے کوجاری کرنے کیلئے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ،مارچ کے آخر تک یہ منصوبہ جاری ہوجائیگا ۔ میڈیکل کالج میں نرسنگ کالج کے آغازکیلئے بھی منظورمل چکی ہے،امسال بی ایس سی نرسنگ کیلئے 100 نشستیں منظورہوچکی ہیں،اس تعلق سے اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سداپانے نگران سکریٹری کو تفصیل دی ہے۔نشست میں ڈپٹی کمشنر سلوامنی،ضلع پنچایت سی ای او ویشالی،اڈیشنل ڈی سی ناگیندراہونالی ودیگر محکموں کے افسران موجودتھے۔
