وزیر اعلیٰ کی دوڑ ۔ کانگریس لیڈران کو دہلی کو بلاوا

سلائیڈر نیشنل نیوز

وزیر اعلیٰ کی دوڑ ۔ کانگریس لیڈران کو دہلی کو بلاوا


بنگلورو: کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے انتخاب کے تنازعہ کے درمیان کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکماراورقائد حزب اختلاف سدارامیا پیر کی دوپہر دہلی روانہ ہوں گے۔ قریبی ذرائع نے بتایا کہ سدارامیادوپہر ایک بجےہیچ اے یل ہوائی اڈے سے خصوصی پرواز میں دہلی کے لئےروانہ ہوں گے۔ہائی کمان کے رہنماؤں نے سدارامیا اورڈی کے شیوکمار کے درمیان ہم آہنگی لانےاورقیادت کی الجھن کوختم کرنے کافیصلہ کیاہے۔اے آئی سی سی کے مبصرین کے دہلی کے لیے روانہ ہونے سے پہلے، ڈی کے شیوکمار نے شنگری لاءہوٹل میں ان سے ملاقات کی۔شیوکمارتشریف لائےاورکچھ دیر بات کی۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور ڈی کے شیوکمار نے دورہ کیا۔ایم ایل اے ایم بی پاٹل نے وینوگوپال سے بھی ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔