شیموگہ:۔میری شکست سے پارٹی کے کارکنان اور عام لوگ بیزار نہ ہوں،میں خودہی اپنی شکست سے نہیں گھبرائونگا،ہماری پارٹی اقتدارمیں ہے تو یقیناً اس حکومت کے ذریعے سے میں شیموگہ کیلئے بہتر کام کرونگا۔اس بات کااظہار شیموگہ اسمبلی حلقے کے شکست یافتہ امیدوار ایچ سی یوگیش نے کیاہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں ہماری ہر ممکن کوشش ہوئی ہے،میں نے67 ہزار ووٹروں کی محبت پائی ہے،میری شکست کیلئے میں خودہی ذمہ دارہوں،اس کیلئے میں کسی کو موردِ الزام نہیں ٹھہرائونگا۔حکومت کی طرف سے جو سہولیات ملیں گے اُنہیں پہنچانے کیلئے میں پابندہوں،نومنتخب رکن اسمبلی چنبسپا کا ساتھ بھی ہمارے ساتھ ہے،سب مل کر شیموگہ کی ترقی اور امن کیلئے کام کرینگے۔جو لوگ پارٹی چھوڑکرگئے ہیں،اُن کے تعلق سے میری کوئی ہمدردی نہیں ہے،یہاں عہدے حاصل کرکے آخری وقت میں پارٹی چھوڑکر گئے ہیں،اس تعلق سے ضلعی صدر نے کارروائی بھی کی ہے اور ہائی کمان کو بھی اس تعلق سے مطلع کیا گیا ہے ۔ پریس کانفرنس میں اسماعیل خان،ایل ستیانارائن،آصف،کلیم پاشاہ،مہک شریف،آفتاب پرویزوغیرہ موجودتھے۔
