جناب ایم ایس ملا صاحب ہبلی کی وظیفہ یابی کے مَوقع پر
وہ درس گاہ سے اپنے وظیفہ یاب ہوئے
میں مانتا نہیںتاریخ کا وہ باب ہوئے
نہیں رُکیں گے وہ بعد از وظیفہ یابی بھی
کہ نسلِ نو کو ضرورت ہے ملا صاحب کی
خدا نے اُن کو عطا کی ہیںقائدانہ صفات
بنے گی مرکز ِ اُمید کیوں نہ اُن کی ذات
تھے اُن کے سامنے ٹیپو شہید کے اوصاف
پرنسپل تھے وہ،طُلباء پہ اُن کے تھے الطاف
بڑے سلیقے سے اڑتیس سال محنت کی
وظیفہ یاب ہوئے آنکھ میری بھی چھلکی
کٹیں سکون سے اُن کے وظیفہ یابی کے دِن
ہوں فیض یابِ خداوندی ظاہر و باطِن
خدایا عمر دے مشتاق ملا صاحب کو
سرِ عزیزؔ پہ بھی اُن کادستِ شفقت ہو
تحفۂ خلوص: عزیز بلگامی

