وزیر اعلیٰ کو قاتل کہنے والے یم ایل اے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
پتور:پتور کانگریس کے رہنماؤں نے بدھ کے روز پتور پولیس اسٹیشن میں بیلتنگڈی کے ایم ایل اے ہریش پونجا کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے شکایت درج کروائی، جس نے چیف منسٹر سدرامیا پر 24 لوگوں کے قتل کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔ 22 مئی کو بیلتنگڈی میں بی جے پی کی جیت کی ریلی کے دوران ایم ایل اے ہریش پونجا نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے 24 لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔ اس پر ایک ویڈیو بھی موجود ہے۔ وزیر اعلیٰ پر ایسے الزامات لگانا درست نہیں۔ لہٰذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہریش پونجا  کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔اس موقع پر پٹور میونسپل کونسل ممبر محمد ریاض، پٹور بلاک کانگریس سکریٹری روشن رائے بنور، سٹی یوتھ کانگریس صدر مونو موجود تھے۔