باگل کوٹ میں کیرلا اسٹوری دیکھنے میڈیکل کالج نے دی چھٹی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
باگل کوٹ :ضلع کے اِلکال میں یہ اطلاع ملی ہے کہ کالج انتظامیہ نے طلبہ کو فلم   دی کیرالہ اسٹوری  دیکھنے کے لیے آدھے دن کی چھٹی دے دی ہے،اس فلم سے ملک بھر میں زبردست تنازعہ ہوا ہے۔ضلع کے اِلکال میں سری وجئے مہانتیشا آیورویدک میڈیکل کالج نے بدھ (24 مئی) کی سہ پہر کو اپنی تمام کلاسس معطل کر دیں، مبینہ طور پر تمام طلباء  کودی کیرالہ اسٹوری دیکھنے کی ہدایت دی گئی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کالج مینجمنٹ بورڈ کے نام ایک حکم نامہ گردش کر رہا ہے جس میں بی اے ایم ایس کے فرسٹ ایئر سے فائنل ایئر تک کے تمام طلباء کو کہا گیا ہے کہ وہ 24 مئی کو صبح 11 بجے مقامی تھیٹر میں جائیں اور  یہ  فلم دیکھیں۔