گجرات: باگیشور دھام ٹرسٹ کے سربراہ دھیر بیندر کرشنا شاستری جو ہندوراشٹر پر اپنے بیان کے لیے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔خبر ہے کہ دھیر بندر کرشنا شاستری جنہوں نے اپنے خطاب سے عقیدت مندوں کے ایک بڑے گروپ کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے اور جو کسی نہ کسی تنازعہ کے ساتھ خبروں میں ہیں، انہوں نے پروگرام میں ہندو قوم کی تشکیل کے بارے میں بات کی۔حال ہی میں گجرات کے شہر سورت میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کہا کہ اگر گجرات کے لوگ اس طرح متحد ہو جائیں تو نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان کو بھی ہندو راشٹر بنایا جاسکتا ہے۔ میں گجرات کے لوگوں سے دولت لینے نہیں آیا ہوں۔ ہندوتوا کے معاملے پر ہندوؤں کو متحد ہونا چاہیے۔دھیربندر کرشنا شاستری، جو باگیشور دھام کے سربراہ ہیں، کو مدھیہ پردیش حکومت نے 24 مئی کو وائی پلس سیکورٹی فراہم کی ہے۔ حکومت نے انہیں یہ سیکورٹی اس لیے دی ہے کیونکہ ان کے پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔
