کمبھ میلے میں کورونا کو ہی نہیںبلکہ آر ایس ایس کو ملی ہے اہمیت

سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز

دہلی:۔جی ہاں اس بات کا اندازہ اُس وقت لگے گا جب آپ یہ جانیں گے کہ اس دفعہ اتراکھنڈ حکومت نے1500 سے زائد آر ایس ایس کے کارکنوںکو اسپیشل پولیس آفیسر کے طور پر نامزدکرتے ہوئے ملک کے قانونی نظم و نسق پر سوالیہ نشان لگایاہے۔اطلاعات کے مطابق کمبھ کے میلے میں جہاں دولاکھ سیکوریٹی اہلکارجن میں پیرا ملٹری فورس،آئی ٹی بی پی،سی آئی ایس ایف،اسٹیٹ پولیس اور اسٹیس ریزروپولیس کے اہلکار شامل ہیں،ان تما م کے ہوتے ہوئے1500 آر ایس ایس کے کارکنوںکو اسپیشل پولیس آفیسرکے طور پر شامل کیاگیاہے۔حالانکہ اس سے پہلے بھی ملک میںآر ایس ایس کے کارکنان رضاکارانہ طور پر مختلف جلسوں وپروگراموں میں رضاکارکے طور پر کام کرتے تھے۔لیکن اس دفعہ اتراکھنڈحکومت نے پہلی دفعہ ان سنگھیوں کو ٹوپی،شناختی کارڈاور یونیفارم جاری کیاہے۔جس سے یہ سوال اٹھ رہاہے کہ کیا ملک کی سیکوریٹی ایجنسیاں ان سنگھیوںسے کمزور ہیں؟۔کمبھ میلے کے انسپکٹر جنرل سنجئے گنجیال کا کہناہے کہ ہم نے آر ایس ایس کے کارکنوں کوان کی خواہش کے مطابق اسپیشل پولیس آفیسرکی ذمہ داری دی ہے اور یہ یہاں تعینات پولیس و پیرا ملٹری فورسس کی رہنمائی کررہے ہیں۔