خواتین کیلئےسرکاری بسوں میں مفت سفر: راملنگاریڈی کا اعلان

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔وزیر ٹرانسپورٹ راملنگاریڈی نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں تمام خواتین کو سرکاری ٹرانسپورٹ بسوں میں مفت سفر ہوگا اور بی پی ایل، اے پی ایل سمیت کوئی شرائط نہیں ہوں گی۔وزیراعلیٰ نے کل وزراء کا اجلاس بلایا ہے۔ اجلاس میں مکمل معلومات دی جائینگی۔ ہم نے اپنے منشور کے تحت تمام خواتین کے لیے مفت سفر یقینی بنایا گیا ہے۔میں نے کورونا سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بات کی ہے۔ ہمارا محکمہ ٹرانسپورٹ ملک کا ایک معروف ادارہ ہے۔ 4 ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کو 350 سے زیادہ ایوارڈ آ چکے ہیں۔ 4 ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں میں 240 یونٹ کام کر رہے ہیں جبکہ 23978 بسیں اور 104450 سے زیادہ اہلکار ہیں۔ ریاست بھر میں روزانہ 82.51 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔ چاروں کارپوریشنوں کی جملہ یومیہ آمدنی 231332 لاکھ روپے ہے۔