ریاست میں یکم جولائی سے نئے تعلیمی سال کا آغاز

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔ محکمہ تعلیمات عامہ نے یکم جولائی سے نئے تعلیمی سال کا آغاز کے تعلق سے نئے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔ 15؍ جون سے ہی نئے تعلیمی سال کی تیاریاں شروع ہوجائیں گے ، اسکولوں میں طلبا کے داخلوں کی مہم شروع ہوگی ۔ اسکولی سطح پر پورے سال کی سرگرمیوں کی فہرست تیار ہوگی۔ کووڈ۔19 کی شدت میں کمی کا اندازہ کر کے ہی آف لائن کلاسوں کا فیصلہ ہوگا۔ بصورت دیگر آن لائن کلاسوں کو ترجیح دی جائے گی۔ تعلیمی سال کے لئے 220 دنوں میں کام کاج کو یہ مختص کیا گیا ہے۔ اس طرح یکم جون تا 10 اپریل مختلف تعلیمی سرگرمیاں ہو ا کرتی تھیں، لیکن کووڈ۔19 کے سبب گزشتہ سال اور اس سال بھی سرگرمیوں کو ملتوی کرنا پڑا۔ اب یکم جولائی 2021 تا 30 اپریل 2022 یعنی 243 دنوں تک تعلیمی سرگرمیاں رہیں۔ 11 دنوں کی دسہرہ چھٹیاں اور 14 اسکولوں کی مقانی چھٹیاں چھوڑ کر بقیہ 228 اسکولی دنوں میں 220 دنوں تک کم از کم کام کاج چلانا پڑے گا۔ اگر کووڈ۔19 کے سبب حکومت نے مزید لاک ڈاؤن یا چھٹیاں کا اعلان کیا تو اس کے مطابق ہی محکمہ تعلیمات کو اسکولی دنوں کے بارے میں تبدیلیاں لانی پڑسکتی۔