کانگریس نے پانچ گیارنٹی وعدوں کو عملی جامہ پہنایا;11جون سے بسوں میں مفت سفر،15اگست سے کھاتوں میں جمع ہونگے2000 روپئے،10کلو مفت چاول بھی ملے گیں،200یونٹ تک بجلی کا بل معاف

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔انتخابات کے دورا ن کانگریس پارٹی کی جانب سے کئے گئے پانچ وعدوں کو اسی مالی سال میں پوراکرنےکااعلان وزیر اعلیٰ سدرامیانے کیا ہے ۔انہوں نے آج ا س تعلق سے پریس کانفرنس میں کہاکہ تمام مذاہب اور ذات کے لوگوں کو ان پانچ گیاریٹی کی سہولت دی جائیگی۔آج کابینہ کی خصوصی نشست کے بعد وزیر اعلیٰ سدرامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمارنے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے گرہ جیوتی منصوبے کے تحت تمام کو مفت بجلی دینےکا فیصلہ لیاگیاہے،12 مہینوں میں جو بجلی استعمال کی جائیگی اُس کا حساب ڈال کر200 یونٹ سے زیادہ بجلی کی بل وصولی جائیگی۔اسی طرح سے گرہ لکشمی منصوبے کے مطابق گھرکی خاتون کو ماہانہ 2000 روپئے دئیے جائینگے،اس کیلئے بینک اکائونٹ کی تفصیلات اور آدھارکارڈ دینا ہوگا۔15 جون سے15 جولائی کے درمیان آن لائن عرضیاں لی جائینگی،15/ اگست کو منظورشدہ عرضی گذار کے کھاتوں میں یہ رقم جمع کی جائیگی اوریہ منصوبہ اے پی ایل او ربی پی ایل کارڈ کے سبھی گھروں کو نافذکیا جائیگا۔ کرناٹکا حکومت نے استری شکتی منصوبے کے تحت کے ایس آر ٹی سی ، بی ایم ٹی سی بسوں میں11 جون سے خواتین کیلئے مفت سفر قرار دیاہے،البتہ سلیپر،اے سی،نان اے سی سلیپر بس میں مفت سفرکی سہولت نہیں ہوگی۔اسی طرح سےانا بھاگیہ منصوبے کے تحت ہر گھر کو 10 کلو چاول مفت دئیے جائینگے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہمارا یہ فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے ، ریاست میں عام لوگوں کی زندگی کو بہتربنانے کیلئے یہ کارآمد منصوبے ہونگے۔سا ل 23-2022 میں جو نوجوان ڈگری مکمل کرچکے ہیں،اُن نوجوانوں کو اگلے 24 مہینوں تک اگر روزگار نہیں ملتاہے تو اُنہیں ماہانہ3000 روپئے کا بھتہ دیاجائیگا۔