شیموگہ: بی جے پی کے ضلع صدر ٹی ڈی میگھراج نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کمزور حکومت ہے۔ انہوں نے آج شہر کے پرائیویٹ بس اسٹینڈ کے سامنے ریاستی کانگریس کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اچانک اضافہ کے خلاف احتجاج میں حصہ لےکر بات کررہے تھے۔ انہوںنےکہا کہ کانگریس لیڈر جنہوں نے الیکشن سے پہلے سب کے لیے مفت سہولیات دینے کی بات کہی تھی اب ایک کے بعد ایک شرط رکھ کرلوگوں کو سہولیات سے محروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لوگوں کو اب 15 اگست تک انتظار کرنےکیلئے کہا جارہاہے جبکہ الیکشن میں کہا گیا تھا کہ حکومت آنے پر پہلی کابینہ میں گارنٹی پر عمل درآمد کا وعدہ کیا تھا۔عنقریب تعلقہ پنچایت، ضلع پنچایت اور کارپوریشن کے انتخابات ہوں گےاسی بہانے سے ضابطہ اخلاق کا حوالہ دے کر ملتوی کرینگے۔ یکم جون سے اچانک فی یونٹ گھریلو بجلی کے نرخوں میں بڑھوتری کی گئی ہے۔ اس حکومت کی عمر صرف 6 ماہ ہے۔ ایم ایل اے ایس این چنبسپا نے کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسی صورتحال پیدا ہوگی جہاں انہیں حکومت کے خلاف لڑنا پڑیگا۔ غریبوں کے بارے میں ہلکے پھلکے فیصلے نہ کریں۔ ریاست میں گائوکشی قانون کو واپس لینے کی بات کی جارہی ہے اگر اس قانون کو چھیڑا جائے توریاست کی عوام خاموش نہیں بیٹھے گی۔اس موقع پر بی جے پی کے سٹی صدر جگدیش، سدرامنا، ایس ایس جیوتی پرکاش، مالتیش، رامو، رنگپا، دنیش، سریکھا مرلیدھر، پدمنی وغیرہ موجود تھے۔
