شیموگہ:۔کوویڈ سے ہلاک ہونے والے تمام بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کے لواحقین کو ایک لاکھ روپئے کی مالی امداددینے کا اعلان وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے کیاہے۔انہوں نےآج اس سلسلے میں تفصیلات دیتے ہوئے بتایاکہ ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والے تمام بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کے لواحقین کو ایک لاکھ روپئے کا معاوضہ دیاجائیگا۔اس سلسلے میں ریاست میں ہلاک ہونے والے مہلوکین کی جملہ تعداد جمع کرنے کیلئے احکامات دئیے گئے ہیں۔جن لوگوں کی ہلاکت کوویڈ سے ہوئی ہو،اُن کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ اگر کوویڈ سے ہلاکت ہونے کی سند موجودہو توانہیں اولین ترجیح دی جائیگی۔اس دوران انہوں نے کرناٹکا مِلک فیڈریشن( کے ایم ایف)کے ڈائریوں میں دودھ میں ملاوٹ کئے گئےمعاملے کو سنجیدگی سے لیاگیاہے،اس تعلق سے جلدہی تحقیقات کی جائینگی اور قصوروار افسروں کو سزادی جائیگی۔فی الوقت ہم نے 6/افسروں کو معطل کررکھاہے۔
