بے اولاد جوڑے اولاد نہ ہونے پر مایوس نہ ہوں، جانچ کرائیں: ڈاکٹر شاہویزفیضی;  ملناڈ لائف لائن میں انفرٹیلیٹی علاج کیلئے مفت کیمپ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔بے اولاد جوڑوں کاعلاج کرنے اورجدید سائنسی طریقے سےتولیدی نظام کوفراہم کرنے کیلئے آج ملناڈ لائف لائن اسپتال اور منگلورو نواآئی وی ایف کے اشتراک سے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا ،جس میں معروف انفرٹیلیٹی ڈاکٹر شاہویز فیضی نے درجنوں مریضوں کا معائنہ کیا۔ڈاکٹر شاہویز فیضی نے بتایاکہ خواتین اور مردوں میں بچوں کے پیدائش کے نظام کوبہتر بنانے کیلئے سائنس نے کافی ترقی کی ہے،باوجوداس کے اب بھی کئی لوگ اس ٹیکنالوجی سے ناواقف ہیں،اس لئے ملناڈ لائف لائن اسپتال نے مفت طبی جانچ کا کیمپ رکھا گیاتھا ۔اس موقع پر ملناڈ لائف لائن اسپتال کی ڈاکٹر سامیہ سلطانہ نے بات کرتے ہوئے کہاکہ بے الاود جوڑوں کی طبی جانچ کیلئے ہماری اسپتال کی جانب سے ہر ماہ اس طرح کا کیمپ منعقدکیاجارہاہے جس میں معروف انفرٹیلیٹی ڈاکٹر شاہویز فیضی کی نگرانی میں بے اولاد جوڑوں کی طبی جانچ کرتے ہوئے اُن کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگی۔کیونکہ شادی کے طویل عرصے کے بعد بھی شادی شدہ جوڑوں کواولادکی خوشی میسرنہیں ہوتی،ایسے مسائل کو دیکھتے ہوئے ملناڈلائف لائن اسپتال کی جانب سے یہ پیش رفت کی گئی ہے تاکہ بے الاود جوڑوں کو اولادکی خوشی میسرہو ۔اس موقع پرمنگلورو نوا آئی وی ایف انفرٹیلیٹی ڈاکٹر شاہویز فیضی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں ملناڈلائف لائن کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،جنہوں نے منگلورو نواآئی وی ایف سے اشتراک کرتے ہوئے ایک اچھی پیش رفت کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔منگلورونواآئی وی ایف کی ملک بھرمیں 62 شاخیں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔مزید انہوں نے کہاکہ اکثر دیکھاگیاہے کہ طویل عرصے کے بعد بھی شادی شدہ جوڑوں کے یہاں اولادنہیں ہوتی،ایسے مردوخواتین کی طبی جانچ کیلئے ہرماہ کے 15 یا17 تاریخ کو کیمپ کاانعقاد کیا جا ر ہا ہے جس سے بے اولاد جوڑوں کے مسائل کو دور کرنے کیلئے کوشش کی جائیگی،لہٰذاایسے افراد اس کیمپ استفادہ کریں اور آج کے اس کیمپ میں 50 سے زائد مریضوں نے طبی جانچ کروائی ہے ۔اس موقع پر ملناڈ لائف لائن اسپتال کے ڈاکٹرعرفان ایچ بی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ بے اولاد جوڑوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ہی ہم نے منگلورو نوا آئی وی ایف سے اشتراک کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائےجائینگے۔ مزید انہوں نے کہاکہ بچے نہ ہونے کی وجہ سے اکثر شادی شدہ جوڑوں کومعلومات کی کمی وجہ سے مختلف مسائل کو سامنا کرنا پڑتا ہے،کیونکہ کچھ افراد شرم کی وجہ سے طبی جانچ نہیں کرواتے اور کچھ افراد اپنی مالی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے اپنے طبی جانچ کیلئے آگے نہیں بڑھتے۔لیکن ایساکچھ بھی نہیں ہے کیونکہ یہ علاج معقول خرچ میں ہی کیاجائیگا،اگر طبی جانچ کےبعد مزید علاج کیلئے بھی منگلورو نواآئی وی ایف کی جانب سے مختلف اسکیموں کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس میں علاج کےزیادہ خرچ کو قسطوں میںاداکرنے کی بھی سہولت دستیاب ہے۔ہمیشہ سے ہی ہماری کوشش رہی ہے کہ مریضوں کو معقول خرچ پر علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔