چکمگلورو:۔شہر چکمگلورو کا مشہورخدمت خلق کا ادارہ انجمن خدام ویلفئر چریٹیبل ٹرسٹ چکمگلور کی جانب سے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلباء کی ہمت افزائی اور مدد کی خاطر ھر سال کی طرح امسال بھی مستحق طلبا میں اسکالر شپ کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر ایک دعائیہ نشست رکھی گی تھی جس میں صدر جلسہ محمد حنیف نے کہاکہ ادارے کی جانب سے ہر ماہ معذوررین،بیوہ اورعمر رسیدہ ضعیف افرادکو ماہانہ پنشن وظیفہ دیا جاتا ہےاور 24×7مریضوں کیلئے ایک ایمبولینس کی خدمات انجام دی جاتی ہیں۔حافظ عبدالروف مظہر ی صدر جمعیت العماء ہند چکمگلوراور حافظ و قاری اشرف علی خان خطیب و امام مسجد مکہ نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم سارے خاندان کی تعلیم ہوتی ہے۔جس سے ہمارے معاشرے میں سدھار آتاہے۔آج کے دور میں ہمارری مسلم لڑکیوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کرنا اشد ضروری ہے۔اس موقع پرصدرمحمد حنیف ،سکریٹری شکیل احمد ،خازن ڈاکٹر آغا گلریز ،شیخ فرید الدین متولی مسجد مکہ،الحاج بشیر خان کے بدست اسکالر شپ کے چیکس تقسیم کئے گئے۔
