مرکزکی بی جے پی صرف نفرت کی سیاست کرناجانتی ہے:کیمانے رتناکر

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ مرکزی بی جے پی حکومت نے ودیاشری اور اعلیٰ تعلیم کیلئے اسکالرشپ اسکیم کو منسوخ کرتے ہوئےطلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑکیاہے،ایسے کانگریس حکومت پر بی جے پی کوتنقیدکرنےکا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ اس بات کااظہارسابق وزیر کیمانے رتناکرنے کیاہے۔کانگریس کی جانب سے منعقدہ احتجاج میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کے پاس لاکھوں ٹن چاول ہونے کےباوجود مرکزکی بی جے پی حکومت چاول دینے سے انکارکررہی ہے،اس سے صاف ظاہرہوتاہے بی جے پی صرف نفرت کی سیاست کرناہی جانتی ہے اور کانگریس کو بدنام کرنے پر آمادہ ہوچکی ہے۔مرکزی حکومت کے پاس چاولوں کا لاکھوں ٹن ذخیرہ ہونے کے باوجود ریاست کو چاول دینے سےانکار کر رہی ہے۔ گودی میڈیا لوگوں کوبی جے پی حکومت کی نفرت انگیز سیاست نہیں دکھا رہا ہے۔ مجھےافسوس ہے کہ کارپوریٹ کمپنیوں کے کروڑوں کے قرضے معاف کرنے والی نریندر مودی حکومت غریبوں کےاسکیموں سے نفرت کیوں کرتی ہے ۔ لیکن کانگریس حکومت کو کتنی بھی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے وہ اپنے کئے گئے وعدوں کو پوراکریگی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ خواتین کیلئے مفت سفراسکیم ایک بے مثال کامیابی رہی ہے۔ اگر گریہ لکشمی اور گریہ جیوتی یوجنا کو لاگو کیا جاتا ہے تو بی جے پی کی کہانی ختم ہو جائیگی۔چار سال قبل بی جے پی حکومت نے ایک رپورٹ پیش کی تھی کہ کوڈاگو اور دیگر مقامات پر سیلاب سے 30 ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ صرف 800 کروڑ دیے گئے۔ تاحال معاوضہ دینے سے قاصر ہیں۔ ہمیں اقتدار میں آئے صرف ایک مہینہ ہوا ہے۔ تکنیکی وجوہات کی بنا پر منصوبے پر عمل درآمد میں تین سے چار ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے،لیکن ان باتوں کو لیکر بی جے پی عوام کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔بی جے پی کو ذات پات اور مذہب کی سیاست کے علاوہ کچھ اورنہیں آتا،بی جے پی حکومت کے دوران ہر سال 30 سے ​​40 لاکھ نوجوان اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو ر ہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ عوام کو بی جے پی کی خامیوں سے آگاہ کریں۔اجلاس میں کانگریس کےضلعی صدر ایچ ایس سندریش،کارپوریٹر ایچ سی یوگیش،کلگوڈ رتناکر،وشواناتھ کاشی، کلیم پاشاہ وغیرہ موجودتھے۔