قرآنی آیات کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل عرضی خارج،ملعون وسیم پر 50 ہزار کا جرمانہ عائد

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز

دہلی:۔ملک کی سپریم کورٹ نے قرآن مجید کی 26 آیتوں کو حذف کرنے کی درخواست کرتے ہوئےملعون وسیم رضوی کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ آج سپریم کورٹ کے جسٹس روہنٹن فالی نریمن پر مشتمل بنچ نے اس کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ کی بنچ نے نہ صرف ملعون وسیم رضوی کی درخواست کو سماعت کے لئے قبول کیا بلکہ اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ملعون وسیم رضوی کے خلاف 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔واضح ہوکہ وسیم رضوی نے دو ماہ قبل قرآن پاک کی آیتوں کو حذف کرنے کے لئے ایک درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس کے بعد ملک بھر کے مسلمانوں نے نہ صرف اس رضوی پر لعنتیں بھیجی تھیں بلکہ جگہ جگہ احتجاجات بھی کئے تھے، کئی ایک گروہوں نے وسیم رضوی کو قتل کرنے اور ملک بدر کرنے کے لئے بھی حکومت سے مطالبہ کیا تھا ۔