کانگریس نے کرناٹک ایم ایل سی ضمنی انتخابات کیلئےشیٹر کو امیدوار بنایا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو: کانگریس نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلی جگدیش شیٹر کو ریاستی قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ایم ایل سی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات 30 جون کو ہوں گے۔جگدیش شیٹر ہبلی دھارواڑ سنٹرل حلقہ سے بی جے پی کے مہیش ٹینگنکائی سے اسمبلی الیکشن 34000 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے تھے۔وہاں سے الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد وہ بی جے پی چھوڑ کر 2023 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس میں شامل ہو گئے۔ضمنی انتخاب کے لیے کانگریس کے دیگر دو امیدوار تپنپا کامکنور اور سدارمیا حکومت میں وزیر این ایس بوسے راجو ہیں۔ان سیٹوں پر ضمنی انتخابات کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی ممبران لکشمن ساودی، بابو راؤ چنچانسور اور آر شنکر کے استعفیٰ کے بعد ہو رہے ہیں۔