ریاض:۔2300 سے زیادہ مرد اور خواتین رضاکار اس سال حج کے سیزن کے دوران، مقدس مقامات مکہ، منیٰ، عرفات، مزدلفہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کے لیے ہنگامی خدمات فراہم کرنے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ چھ سو سے زیادہ رضاکاروں نے الجوف کے علاقے میں الحدیثہ زمینی بندرگاہ، نجران کے علاقے میںالودیعہ بندرگاہ اور شمالی سرحدی علاقے میں جدید عرعر بندرگاہ پر خدمات انجام دیں۔مسجد نبوی ﷺمیں 700 سے زیادہ رضاکار زائرین کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔حجاج کی خدمت کے لیے صحت، انسانی ہمدردی اور توسیعی شعبوں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی تعداد 300 سے زائد ہے۔مرد اور خواتین رضاکار مسجد حرام، مسجد نبویﷺ اور دیگر مقدس مقامات پر ہنگامی اور انسانی امداد کی ٹیموں کے ہمراہ چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہیں، جو حاجیوں کی آمد کے مطابق کئی مقامات پر تقسیم کی گئی ہیں۔
