ریاست کے تین اضلاع میں حج بھون کی تعمیر ہوگی:ضمیر احمد خان

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹکا میں حج کو روانہ ہونےوالے عازمین کی سہولت کیلئے اگلے سال تک تین حج بھون کا قیام کیا جا ئیگا ۔ اس بات کی اطلاع کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور بی زیڈ ضمیراحمد خان نے دی ہے۔انہوں نے یہاں حج بھون میں منعقدہ الوادعی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ منگلورو،بلگام اور دھارواڑ اضلاع میں حج بھون کی تعمیرکی جائیگی ۔ منگلورومیں حج بھون کی تعمیر کیلئے جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے ، اس سلسلے میں ایم ایل سی بی ایم فاروق نے منصوبہ تیار کیا ہے،جلدہی منگلوروجاکر اُس جگہ کا معائنہ کیا جائیگا ، منگلورومیں انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہونے کی وجہ سے وہاں کے مسافروں کیلئے یہ سہولت کارآمدہوگی۔اس موقع پر ریاستی وزیر برائے حج رحیم خان،جج کمیٹی کے صدر رئوف الدین کچیری والا،سی ای او سرفراز خان سرداروغیرہ موجودتھے۔