شیموگہ:۔راہول گاندھی کی بھارت نیایاترامیں آسام حکومت کی جانب سے مسلسل روکاٹیں کھڑے کئے جانے کے خلاف آج شیموگہ ضلع کانگریس کی جانب سے مہاویر سرکل میں احتجاج کیاگیا۔آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسواس کے فلکس اور فوٹو کو جلا کر آج کانگریس پارٹی نے احتجاج کیا۔ اس موقع پرکانگریس کے ضلعی صدرسندریش نے کہاکہ بھارت نیا یاتراکو کمزورکرنے کیلئے آسام حکومت غنڈوں کو سہارالے رہی ہے،راہول گاندھی نے دیڑھ سال قبل بھارت یاترا شروع کی تھی اُس وقت کرناٹک میں136 اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل کی تھی،اسی بات سے پریشان آسام کی حکومت ان کی ریالی میں روکاٹیں کھڑی کررہی ہے ۔سال2024 کے پارلیمانی انتخابات میں راہول گاندھی وزیر اعظم بنیں گے،اس بات سے بی جے پی خوفزدہ ہے۔رام مندرکی تعمیرمیں بی جے پی کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، پنڈت جواہر لال نہرونے رام مندرکی بنیادرکھی تھی ، اس کے بعد اندراگاندھی نے بابری مسجدکے دروازے کھلوائے تھے ، راجیوگاندھی نے مندر میں داخلہ لیا تھااور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق مندرکی تعمیر ہوئی ہے ، اس وجہ سےوزیر اعظم مودی کا کرداررام مندر کی تعمیرمیں نہیں ہے ۔ اس موقع پر کانگریس کے نائب صدر محمدعارف اُللہ،کلیم پاشاہ ، شی جو پاشاہ،رحمت اللہ ڈالر،حسن علی خان آفریدی،یوگیش وغیرہ موجودتھے۔
