ریاستی وزیر ڈی سدھاکر نے بھدرا اپر پروجیکٹ کاکیا معائنہ;دوبارہ شروع کرنے کیلئےاٹھائے جائینگے اقدامات

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔بھدرا اپر پروجیکٹ کام جو رٗک گیاہے اُسے دوبارہ شروع کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔اس بات کااظہار چتردرگا ضلع انچارج اور ریاستی وزیر برائے پلاننگ اینڈ اسٹاٹکس کے ڈی سدھانے کیاہے۔انہوں نےآج بی آر پی میں بھدرا اپر پروجیکٹ اور دیگر کاموں کا معائنہ کیا اور نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھدرا اپر پروجیکٹ بنیادی طور پر پینے کے پانی کا پروجیکٹ ہے اس پروجیکٹ سے چتردرگا، سیرا، داونگیرے اور ٹمکور اضلاع کو فائدہ پہنچے گا۔ لیکن یہ منصوبہ 2018 سے تعطل کا شکار ہے۔ حالانکہ یڈی یورپا نے اس پروجیکٹ کو اہمیت دی تھی جب وہ چیف منسٹر تھے لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب کانگریس حکومت اس اسکیم کو مزید تیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس منصوبے کے بہت سے مقامی پہلو ہیں۔ میں پہلے ہی اس بارے میں معلومات لے رہا ہوں، میں نے کچھ جگہوں پر کے ای بی سے رابطہ کیا ہے اور 12 ٹاورزاور سڑکیں بنانے کی ضرورت ہے۔ ٹاور کی تعمیر کیلئے ابھی تک محکمہ جنگلات سےاجازت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کو ذہن میں رکھتے ہوئے عہدیداروں سے بات چیت کے بعدہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔تنگا بھدرا ڈیام میں جملہ 17 ٹی ایم سی پانی ذخیرہ کرنےکیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بارش کے موسم میں ہی پانی کو ذخیرہ کیاجائیگا۔۔انہوں نے کہا کہ ہائی ہول، گوڈاناکیرے جیسی جھیلوں کو بھرنے کے بعد بھدرا کے اوپری کنارے تک پانی چھوڑ دیا گیا ہے، اور دونوں ندیوں کے پانی کو ملا کر کل 32 ٹی ایم سی پانی چتردرگا سمیت علاقوں کو چھوڑا جائے گا۔ اس موقع پر ایم ایل اے گوپال کرشنا بیلورسمیت دیگر افراد موجودتھے۔