شیموگہ:شیموگہ دیہی اسمبلی کی رکن اسمبلی شارداپوریانائک کو جے ڈی ایس پارٹی نے اپوزیشن کی نائب لیڈرکے طورپر منتخب کیاہے۔اس سلسلے میں پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ شارداپوریانائک کو اپوزیشن کی نائب لیڈرکے طورپر منتخب کیاگیاہے۔واضح ہوکہ شارداپوریانائک کرناٹکا اسمبلی انتخابات میں واحد خاتون ایم ایل اےکے طورپر جے ڈی ایس سے منتخب ہوئی ہیں،وہ شیموگہ دیہی اسمبلی حلقے سے دوسری دفعہ رکن اسمبلی کے طورپر منتخب ہوئی ہیں۔گذشتہ اسمبلی انتخابات میں شارداپوریانائک کو شکست حاصل ہوئی تھی،لیکن اس دفعہ وہ اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
