منی پورمیں ہورہے تشددکے خلاف مرکزی حکومت سخت کارروائی کرے

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔شیموگہ ڈسٹرکٹ کرسچن کمیونٹی فورم نے آج ڈپٹی کمشنرکے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک درخواست پیش کی،جس میں بتایاگیاکہ منی پور میں امن برقرار رکھا جائے۔ریاست منی پور میں بے گناہ لوگوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، گرجا گھروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، ہزاروں لوگ پناہ گزینوں کے طور پر نقل مکانی کر رہے ہیں جو اپنے گھر اور جائیداد سے محروم ہو چکے ہیں۔ پوری ریاست منی پور بدامنی کا شکار ہے۔ گورنر اور مرکزی حکومت کواس معاملے میں فوری مداخلت کرنی چاہئے اور وہاں امن برقرار رکھتے ہوئے انسانی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔متاثرہ افرادکوضروری مالی امدادفراہم کی جائے تاکہ یہ لوگ امن کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔احتجاج میں فورم کے ذمہ دار بی ایسوداس ، فرانسس سارو،جوزف آر،مچاڑو،انتھونی وغیرہ موجودتھے۔