صحافیوں کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کرونگا:رکن اسمبلی بسوراج وی شیوگنگا

اسٹیٹ نیوز
چنگیری:۔پچھلے چار سالوں سےاپنے طرز پر عوامی مفادات کے تین حلقہ میں کام سے متاثرلوگوں نے رُکنِ اسمبلی منتخب کیا ان کا حق حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے ذریعہ ،انِ خیالات کا اظہار کرناٹکا ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن شاخ چنگری کی جانب سے یہاں کے یس یس یس سرکاری فرسٹ گریڈ کالیج اجلاس ہال میں چنگری تعلق صحافی انجمن کے صدر کے یس ویریش پرساد کی صدارت میں منعقد اجلاس یومِ صحافت  کے افتتاح کے بعد  بزرگ صحافی بارہ مہیش کو تعلق صحافی انجمن کی جانب سے کیلادی رانی چنمااعزاز سے نوازہ گیا ۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتےہوئے رُکنِ اسمبلی بسوراج وی شیوگنگا نے کہاکہ اس وقت تعلق میں مسائل کی جانکاری لے رہا ہوں اگلے تین مہینوں میں حلقہ کی عوام اور کارکنوں کے مسائل سے آگہی کے بعدمسائل کو  پوری طرح سلجھانے کی کوشش کرونگا ۔بسوراج وی شیوگنگا کو رُکنِ اسمبلی منتخب کرنے اور سماج میں اس اُونچائی تک پہنچانے میں صحافیوں کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کرونگا،تحصیلدار یرےسوامی ،ڈی وائی یس پی ڈاکٹر سنتوش،وغیرہ نے بھی خطاب کیا اجلاس میں محکمہ ایکسائز کے تعلق افسر پی جے جان،مونسپل چیف آفیسر پرمیش،تعلق بلاک ایجوکیشن افسر ڈاکٹر یس شنکرپا،لکچرار ہال سداپا ،پیارہ میڈیکل کالیج لکچرار بسوانا گوڈا ،لکچرار ہُچنگی پرساد ،انجمن کے سابق صدر ستیش یم پوار ،کے علاوہ تمام اراکیں انجمن شریک رہے،اجلاس میں مہمانوں وشرکاء کا استقبال یم پرسناکمار ،اور نظامت کے فرائض یم انوجی راؤ نے نبھائے۔