بنگلورو:۔16/جولائی سے گرہ لکشمی منصوبے کے تحت گھرکی سربراہ خاتون کو2 ہزارروپئے حاصل کرنے کیلئے عرضیاں دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔اس بات کی اطلاع وزیر اعلیٰ سدرامیانے دی ہے۔انہوں نے بجٹ کو پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج پیش کیاگیا بجٹ رواں سال کیلئے ہے،18 جون سے گرہ جیوتی کیلئے عرضیاں داخل کرنے کا سلسلہ شروع ہواتھا،اب تک ایک کروڑ صارفین نے عرضیاں داخل کی ہیں،شکتی منصوبے کے تحت اب تک65.13 کروڑ خواتین سفرکرچکی ہیں،16 جولائی سےگرہ لکشمی کی سہولت حاصل کرنے کیلئے عرضیاں دے سکتی ہیں۔اگست کے مہینے میں ان خواتین کے کھاتوں میں2 ہزار روپئے فی کس جمع کئے جائینگے۔
