شیموگہ:۔ضلع میں کاشتکاری کا سلسلہ شروع ہوچکاہے،80 فیصد کھیتوں میں بیجوں کوبونے کا کام مکمل ہوچکاہے، آنے والے دنوں میں مزید بارش ہوگی جو کاشتکاری کیلئے بہتر ہوسکتی ہے۔اس بات کااظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آرسیلوامنی نےکیاہے۔انہوں نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پچھلے ایک ہفتے سے ہورہی بارش کی وجہ سے تنگابھدرااور لنگن مکی ڈیم میں پانی بھرنے لگاہے،لنگن مکی ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہواہے،جبکہ گاجنورڈیم میں پانی افزودہونے کی وجہ سے 13ہزارکیوسیکس پانی ندی میں چھوڑاگیاہے۔مانسون میں بہتری آنے کی وجہ سے80 فیصد کھیتوں میں بیج بونے کا کام مکمل ہوا ہے ۔ مز ید 20 فیصد بیج بونا باقی ہے۔کاشتکاروں اور کسانو کو بیج اور کھادکی کمی نہ ہواس کیلئے محکمہ زراعت وباغبانی کے افسروں کو ہدایت دی گئی ہے۔موسلادھار بارش کی وجہ سے 9 مکانات مکمل طورپر ٹوٹ چکے ہیں،جبکہ 20 سے زائد مکانات کو معمولی نقصان ہواہے۔بارش سے متاثر ہونے والی املاک کے تعلق سے تفصیلات اکٹھاکرنے اور معاوضہ جاری کرنے کیلئے اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے ، اگلے ہفتے بھی ضلع میں اچھی بارش ہوگی،اس تعلق سے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے،عموماً173ملی میٹر بارش ہوتی ہے،اس دفعہ185 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
