سبرامنیا سرکاری بس میں کپڑے سُکھاتیں مسافر عورتیں : مفت سفر کا اثر

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
کاروار:۔ریاستی حکومت کی طرف سے عورتوں کے لئے سرکاری بسوں میں مفت سفر کرنےکی سہولت مہیا کرتےہوئے جاری کئےگئے شکتی منصوبے کو مہینہ ہوگیا ہے۔ جدھر دیکھو ادھر سرکاری بسوں میں عورتوں کی بھر مار ہے۔ خاص کر مذہبی مقامات پر عورتوں کی بھیڑ دیکھی جاسکتی ہے۔اپنی ضروریات سمیت مذہبی مقامات کا سفر کرنےو الی عورتیں بعض دفعہ حکومتی منصوبے کا غلط استعمال کرتی ہوئی بھی دیکھی جارہی ہیں۔ مذہبی مقامات کے سفر پر نکلیں عورتیں  جس بس سے سفر کرتی رہتی ہیں اسی بس میں اپنے کپڑے سکھا نے کا منظر دیکھا گیا ہے۔ مفت سفر کی سہولت کا بھر پور فائدہ اٹھاتیں عورتیں اپنے کپڑے بس کی کھڑکی سے لٹکا کر سکھانے کا ایک منظر کاروار سے سبرامنیا کے درمیان چلنے والی بس میں دیکھا گیا ہے۔ یہ منظر کسی نے اپنے موبائیل میں قید کرتےہوئے سوشیل میڈیا پر وائر ل کیاہے۔