شیموگہ:۔ مہمان لیکچررکے مسائل کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے۔ اس بات کا مطالبہ کرتے ہوئےمہمان لکچررس نے آج سے 18 ستمبر تک ہردن 1 گھنٹہ ریاست کے تمام اضلاع میں ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج ڈپٹی کمشنر دفتر کے بالمقابل احتجاج کرتے ہوئے مہمان لکچررس نے بتایا کہ ریاستی سطح پر قریب412 زائد فرسٹ گریڈ کالجوںمیں 14 ہزار سے زیادہ مہمان لکچرر پچھلے کئی سالوں سے کام کررہےہیں۔ کوویڈ کے دوران مشکلات میں پھنس چکے ہیں۔ زندگی کیلئے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں ہیں، گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دی گئی ہیں۔ حکومت نے اس بارے میں کوئی بھروسہ بھی نہیںدے رہی ہے۔ اس لیے انہوں نے زور دیا کہ مہمان لیکچررز کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جاناچاہئے۔ بنیادی طور پر سروس سیکورٹی کیلئے ایوان میں بلا تفریق وامتیازی سلوک کے سفارش رکھی جانی چاہئے اور رکن اسمبلیوں کو مہمان لکچررس کے مسائل کو حل کرنے کی حقیقی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر کے مہمان لکچررس نے اپنے مطالبے کو لیکر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر دفتر کے بالمقابل 18 تاریخ تک ہر روز 1 گھنٹہ احتجاج کیا کریںگے۔یہ انتباہ مہمان لکچررس کے ریاستی کمیٹی کے صدر ڈاکٹر سو م شیکھرشیموگی نے کیا ہے۔
