ریاض:۔مسجد حرام میں برقی نیٹ ورک کی نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنا دیا گیا۔ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سیتکنیکی، آپریشنل اور دیکھ بھال کے امور کی ایجنسی نے آگاہ کیا۔ ایجنسی کی نمائندگی جنرل ڈیپارٹمنٹ آف آپریشن اینڈ مینٹیننس اور الیکٹریکل ورکس کے محکمہ نے کی اور برقی نیٹ ورک کے کنٹرول اور نگرانی کے نظام کو اپ ڈیٹ کردیا۔ان اقدامات کا مقصد مسجد نبوی اور مسجد نبوی کے امور کے جنرل پراجیکٹس کے تناظر میں نظام کی تیاری اور کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔جنرل برائے تکنیکی، آپریشنل اور دیکھ بھال کے امور انڈر سیکرٹری انجینئر فارس بن مفوز السعدی نے بتایا کہ نئی اپ ڈیٹ کے تحت 74 سے زیادہ منظرناموں میں المسجد الحرام میں برقی نیٹ ورک کی کارکردگی کو بڑھایا گیا۔
