منی پور تشددکےخلاف ویلفیر پارٹی آف انڈیاکااحتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔منی پورمیں ہونےوالے جنسی تشددکے خلا ف آج شیموگہ ضلع ویلفیر پارٹی کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔پارٹی کے شعبہ خواتین کی جانب سے منعقدہ احتجاج میں صدر ہند سےمطالبہ کیاگیاہےکہ جن خواتین کو شرپسندوں نے برہنہ کرتے ہوئے عصمت دری کی ہے،اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،متاثرہ خواتین کو تحفظ فراہم کیاجا ئے ۔ منی پور حکومت تشددکے واقعا ت میں قابو پانے میں ناکام ہوئی ہے،اس وجہ سے حکومت کو فوری طورپر برخواست کیا جائے اور وہاں پر صدرراج نافذکیاجائے۔منی پورکاواقعہ انسانیت کو شرمسارکرنے کا واقعہ ہے،ان تمام بدترین حالات کے باوجود اب بھی وہاں حالات بہتر نہیں ہوپائے ہیں،اس لئےوہاں پرصدرراج نافذکرنا ضروری ہوگیا ہے ۔اس موقع پرویلفیر پارٹی آف انڈیاکے ضلعی صدرمزمل انور ،شعبہ خواتین کی صدر عائشہ اعجاز،راحیلہ بیگم،ناظمہ سلطانہ ، حسینہ ،جمشیدہ بیگم،عبدالواہاب،عبید اُللہ،کے ایل اشوک اور اڈوکیٹ شریپال ،ریاض احمدوغیرہ موجو د تھے ۔