سونے کے سکوں کے نام پر لگا چونا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔پُرانے زمانے کے سونے کے سکے دینے کے بہانے یہاں کے گوپی شٹی کوپہ کے ساکن کو ٹھگوں نے لوٹ لیاہے۔یہ واقعہ20جولائی کو پیش آیاہے۔بتایاگیاہے کہ سندیش نامی شخص جو شیموگہ کے گوپی شٹی کوپہ کا ساکن ہے،اُسے چکمگلوروکا شخص جان پہچان ہواتھا،اس نے سندیش کا نمبرلیکر یہ بتایاہے کہ اسے پرانے زمانے کے سکے باغ میں کھدائی کے دوران ملے ہیں اور وہ ان سکوں کو بیچنا چاہتاہے،سندیش اس نامعلوم شخص کی باتوں میں آگیااور لالچ میں آکر اس سے سکے خریدنے کیلئے تیارہوگیا۔نامعلوم شخص نے 50 گرام سونے کے سکے محض5.1 لالاکھ روپیوں میں فروخت کرنے کی بات کہی۔20 جولائی کے دن نامعلوم شخص نے اسے شیموگہ کے لائن سفاری کے پاس بلایاتھا۔سندیش ایک لاکھ روپئے لیکر سکے خریدنے پہنچا،ایک کارمیں چھ افراد سوارتھے،جنہوں نے سندیش کو50 گرام سکوں کی تھیلی دیکر5.1 لاکھ روپیوں کا مطالبہ کیا،لیکن سندیش نے انہیں بتایاکہ بقیہ رقم وہ بعدمیں دیگا۔ٹھگوں نے ایک لاکھ روپئے لیکر سکے اس کے حوالے کئے۔سکے لیکر سندیش سیدھا سُنارکے پاس پہنچا،جہاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ تمام سکے نقلی ہیں۔اس سلسلے میں سندیش نے شیموگہ کے تنگانگر پولیس تھانے میں معاملہ درج کروایاہے۔