بھٹکل انجمن کالج آف ایجوکیشن کا بی ایڈ کےامتحانات میں شاندار مظاہر ہ :100فیصد کامیابی

اسٹیٹ نیوز

بھٹکل:۔انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی سرپرستی چلنے والی انجمن کالج آف ایجوکیشن نے دھارواڑ یونیورسٹی کی طرف سے منعقد کئے گئے بی ایڈ کے فسٹ اور تھرڈ سمسٹر کے امتحانات میں 100فی صد نتائج حاصل کرتےہوئے پھر ایک بار تعلیمی معیار بہترین ہونے کو ثابت کیا ہے۔انجمن کالج آف ایجوکیشن کی پرنسپال ڈاکٹر ذکیہ زرزری کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بی ایڈ کے فسٹ سمسٹر میں شریک ہوئےسبھی 35طلبا وطالبات نے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔کالج کی تین لڑکیاں نورِ رینا، ونئے شری اور توضیہ پروین نے 571نمبرات لے کر کالج کی سطح پر مشترکہ طورپر اول مقام حاصل کی ہیں۔ طلبا میں سب سے ٹاپ پوزیشن17.95 فیصد کو حاصل ہے تو آخری پوزیشن67.76فیصد ہے۔اسی طرح بی ایڈ کے تھرڈ سمسٹر میں بھی امتحان میں حاضر ہوئے 43طلبا وطالبات نے امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئے ہیں۔ کالج کی سطح پر تہیہ تسکین نے 549نمبرات (50.91فیصد) کے ساتھ اول ، شویتا جی نائک 547نمبرات (17.91فیصد) کے ساتھ دوم اور نویدیتا اشوک بھومکراور اسراء شاہ بندری نے مشترکہ طورپر 545نمبرات (83.90فیصد) کے ساتھ سوم مقام حاصل کیاہے۔ اسی طرح عائشہ صبا اوراشونی شنیار نائک نے 543نمبرات (5.90فیصد) کے ساتھ چوتھا اور پدماگوڈا نے 540نمبرات (90فیصد)کے ساتھ پانچواں مقام پایا ہے۔ جب کہ آخری پوزیشن کے متعلم50.81 فیصد نمبرات حاصل کرنا معیاری تعلیم کا بین ثبوت ہے۔ امتحانات میں کامیاب طلبا و طالبات کو انجمن کے صدر ، جنرل سکریٹری سمیت عہدیداران ، ممبران اور کالج پرنسپال و اساتذہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔