قرآن کریم کی بے حرمتی، سعودی عرب کا ڈنمارک کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج

انٹرنیشنل نیوز
ریاض:۔سعودی وزارت خارجہ نے جمعہ کی صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ڈنمارک کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے اور کوپن ہیگن میں قرآن کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے خلاف احتجاجی نوٹ بھی سونپا ہے۔اس ہفتے کے اوائل میں متعدد اسلام مخالف افراد نے کوپن ہیگن میں عراقی، مصری اور ترکی کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن مجید کو نذر آتش کیا۔سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ احتجاجی میمورنڈم میں ڈنمارک کی مملکت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان ذلت آمیز کارروائیوں کو روکے جو تمام مذہبی تعلیمات، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ ڈنمارک نے مذاہب کے درمیان نفرت کو ہوا دینے والی ان تمام کارروائیوں کو "دوٹوک” انداز میں مسترد کیا ہے۔