شیموگہ:۔شہرکی مشہور کالجوں میں شمار ہونےوالے کملا نہروکالج میں پروگرام کی رپورٹنگ کرنے پہنچے رپورٹرپر ایک سیکوریٹی گارڈنے بدتمیزی کرتے ہوئے غنڈہ گرد ی کی ہے ۔آج کملانہروکالج میں ایک پروگرام کاانعقادکیاگیاتھا،جس میں سُدھی لائیو نامی ویب پورٹل کے رپورٹر سریندرا جب تصویرکشی کررہے تھے تو سیکوریٹی گارڈ نے انہیں تصویرکشی کرنے سےروکا،جب گارڈ کو یہ بتایاگیاکہ میں میڈیا سے ہوں تو اُس نےکالج انتظامیہ سے اجازت لانے کیلئے چلانے لگا۔دیکھا جار ہا ہے کہ آئے دن تعلیمی اداروں میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بدتمیزی کی جارہی ہے اور ان بدتمیزیوں کو انجام دینے والے عام طورپر لوئر کلاس کے اہلکار ہیں ۔ رپورٹرکے ساتھ ہونےوالی بدتمیزی پر صحافیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
