Breaking News: انصاف کے علمبردار گلزار اعظمی کا انتقال

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

انصاف کے علمبردار گلزار اعظمی کا انتقال


ممبئ(آج کاانقلاب): مظلوموں کو انصاف دلانے ،حق کے لئے قانونی جدوجہد کرنے اور عدالت کی آخری امید تک جاکر انصاف لینے والے جمیعت العلمائےہند کے قانونی شعبے کے سربراہ گلزار اعظمی کا آج صبح 10:30 بجے مختصر علالت کےبعد انتقال ہواہے۔اناللیہ واناالیہ راجعون۔ وہ ممبئی کی نجی اسپتال میں گذشتہ کچھ دنوں سے زیر علاج تھے ۔
مرحوم گلزار اعظمی جمعیت العلماء کی وہ شخصیت تھے جنہوں نے پچھلے کئی عشروں سے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کو روکنے اور مظلوموں کو قانونی انصاف دلانے کے لئے کام کرتے رہےہیں، انکی نگرانی میں بھارت کی مختلف عدالتوں میں مسلمانؤں پر عائد شدہ مختلف مقدمات جس میں یو اے پی اے، مکوکا اور انسداد دہشت گردی کے مقدمات شامل ہیں اسکی مفت پیروی کرتے ہوئے انصاف دلایا گیاہے۔ مرحوم گلزار اعظمی کا انتقال نہ صرف جمعیت العلماء ہند کے لئےبلکہ ملت اسلامیہ کے لئے نہایت افسوس و دکھ کی بات ہے۔