آسام: القاعدہ سے تعلق کا الزام، آٹھ گرفتار

نیشنل نیوز
گوہاٹی:۔ شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک بڑے کریک ڈاؤن میں 11 افراد کو عالمی دہشت گرد تنظیم سے مبینہ تعلق کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان افراد کے دہشت گرد تنظیم اے کیو آئی ایس اور بنگلہ دیش کی انصار اللہ بنگلہ ٹیم (اے بی ٹی) کے ساتھ مبینہ روابط سامنے آئے ہیں۔زیر حراست افراد میں ایک مدرسہ کا استاد بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق، آسام کے موریگاؤں، بارپیٹا، گوہاٹی اور گولپارہ اضلاع سے جمعرات کو حراست میں لیے گئے 11 افراد کے اے کیو آئی ایس اور اے بی ٹی لنکس ہیں۔مزید کاروائی قواعد کے مطابق کی جائے گی۔ چیف منسٹر ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ ان گرفتاریوں سے کافی معلومات کی توقع ہے۔ سرما نے کہا کہ کل سے آج تک، ہم نے آسام کے بارپیٹا اور موریگاؤں اضلاع میں دو جہادی ماڈیول کا پتہ لگایا ہے، ان سے وابستہ تمام لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کاروائی قومی پولیس ایجنسیوں کے ساتھ ایک مربوط کوشش تھی اور ان گرفتاریوں سے ہمیں کافی معلومات حاصل ہوں گی۔آسام پولیس کے مطابق، مصطفی عرف مفتی مصطفی، جو اس کیس کا ملزم ہے، موریگاؤں ضلع کے سہریا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ وہ انصار اللہ بنگلہ ٹیم کا ایک فعال رکن ہے، جو القاعدہ تنظیم اے کیو آئی ایس سے وابستہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ مصطفی صحرائی گاؤں میں ایک مدرسہ (جامع الہدیٰ ) چلاتا ہے، جسے پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کے لیے محفوظ گھر ہونے کے شبے میں سیل کر دیا تھا۔ مصطفی کے علاوہ پولیس نے موری گا ؤں سے 39 سالہ افسرالدین بھویاں کو گرفتار کیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے گول پاڑہ  کے رہائشی 22 سالہ عباس علی کو بھی گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس نے مفرور ارکان میں سے ایک محبوب الرحمان کو رسد اور پناہ گاہ فراہم کی تھی۔جوگیگھوپا پولیس اسٹیشن کیس میں مطلوب محبوب رحمان عرف محبوب بھی انصار اللہ بنگلہ ٹیم کا رکن ہے جسے بونگائی گاؤں پولیس ٹیم نے 26 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں زبیر خان (25)، رفیق الاسلام (27)، دیوان حامد الاسلام (20)، معین الحق (42)، قاضی الرحمان (37)، مجیب الرحمان (50)، شہنور اسلم اور شاہجہان (34) شامل ہیں۔بارپیٹا پولیس نے کل آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے لوگوں سے کئی الیکٹرانک ڈیوائسز اور مجرمانہ دستاویزات ضبط کی ہیں۔ لنک اور نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش اور کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ خصوصی ڈی جی پی جی پی سنگھ نے کہا کہ یہ آسام پولیس اور مرکزی ایجنسیوں کی طویل نگرانی کی کاروائی کا نتیجہ ہے۔