بی ایڈ اور ڈی ایڈکے طلباء سے اسکالرشپ کیلئے عرضیاں مطلوب

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے سال 2023-24 کیلئےبی ایڈ اور ڈی ایڈکے کورسز کرنے والے اقلیتی (مسلم، عیسائی، جین، بدھ، سکھ اور پارسی) طلباء کیلئےخصوصی اسکالرشپ حاصل کرنے کیلئےآن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔درخواست دینے کیلئے امیدوار ریاست کرناٹک کے رہائشی کا ہونا لازمی ہے اور طلباء کے والدین کی سالانہ آمدنی روپئے 6 لاکھ روپئے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔امیدواروں کا انتخاب پچھلے امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر کیا جائیگا۔دلچسپی رکھنے والے اہل طلباء محکمہ کی ویب سائٹ sevasindhu.karnataka.gov.inکے ذریعے 21ستمبر2023 تک عرضیاں داخل کرسکتے ہیں۔عرضی کو آن لائن داخل کرنے کے بعدعرضی پر متعلقہ کالج کے پرنسپل کی مہر اور دستخط/تصدیق حاصل کرنے کے بعد عرضی کو براہ راست محکمہ کے دفتر تک پہنچانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عرضی دینے کیلئے مندرجہ ذیل دستاویزات کا ہونا ضروری ہے ۔ رہائشی سرٹیفکیٹ، انکم اور کیاسٹ سرٹیفکیٹ،پچھلے سال کا مارکس کارڈ،ڈگری کی سرٹیفکیٹ ،فیس کی رسید،آدھارکارڈ،ایس ایس ایل سی،پی یو سی کا مارکس کارڈ،بینک پاس بُک اور اسٹڈی سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔مزید معلومات کیلئے اس نمبرپررابطہ کر یں ۔ 08182-220206