بنگلورو:۔جےڈ ی ایس چھوڑکر کانگریس میں شامل ہونےوالے آئینورمنجوناتھ نے آج وزیر اعلیٰ سدرامیا سے ملاقات کی۔جمعہ کے د ن وزیر اعلیٰ کی سرکاری قیام گاہ میں دونوں کے درمیان کافی بات چیت جاری رہی،اس موقع پر وزیر تعلیم مدھوبنگارپابھی موجودتھے۔ودھان سبھا انتخابات کے دوران وہ کانگریس پارٹی سے ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند تھے،اسی وجہ سے انہوں نے ایم ایل سی کے عہدے سے استعفیٰ تھے۔کے پی سی سی سے ان کی شمولیت کو منظوری ملی تھی،لیکن آخری وقت میں اے آئی سی سی نے مزید کچھ وقت انتظارکرنے کیلئے کہا،جس کی وجہ سے آئینورمنجوناتھ نے آخری مرحلے میں جے ڈی ایس میں شمولیت اختیارکی تھی،اب آئینورمنجوناتھ کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں اور وہ آنےوالے گریجوئٹ کانسٹیٹیونسی کیلئے ٹکٹ کی دعویداری کررہے ہیں۔
