ہندستان میں مسلمانوں پر حملے ہورہے ہیں:آخرکار راہل بول پڑے

سلائیڈر نیشنل نیوز
لداخ: لداخ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ ۔ انہوں نے منی پور کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ منی پور پچھلے 4 ماہ سے جل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی حکومت کو شکست دینے کا دعویٰ بھی کیا۔انڈیا ٹی وی ی خبر کے مطابق راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں کہا-‘ہندوستان میں مسلمانوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ یہ غلط نہیں ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی حقیقت ہے کہ دوسرے لوگوں پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔ آج منی پور میں کیا ہو رہا ہے۔ منی پور پچھلے چار مہینوں سے جل رہا ہے۔ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتوں، دلتوں اور قبائلیوں کے ساتھ بھی ایسا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی ان چاروں انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ راہل نے مزید کہا کہ آپ کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ کانگریس پارٹی بی جے پی کو ہرا نہیں سکتی۔ اگر بی جے پی اداروں کا غلط استعمال کرکے ان پر قبضہ نہ کرتی تو وہ گزشتہ الیکشن بھی جیتنے میں کامیاب نہ ہوتی۔