بنگلورو: شادی کے بغیر ساتھ رہنے والی لیو ان پارٹنر کو ایک شخص نے پریشر کو کر سے حملہ کر کے قتل کر دیا ہے۔ یہاں گزشتہ تین سال سے لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے والے عاشق نے اپنی گرل فرینڈ کا قتل کر دیا۔ قتل کی واردات اتنی ہولناک ہے کہ پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں پیش آیا ۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 24 سالہ متاثرہ دیوا ایس کیرالہ کے ترواننت پورم کی رہائشی تھی، جب کہ ملزم اس کا بوائے فرینڈ29سالہ ویشنو کولم کا رہنے والا ہے اورویشنوبنگلور کی ایک خانگی کمپنی میں ملازم تھا اور دیواایس کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں تھا۔ وہ ایک ہی مکان میں رہا کرتے تھے۔ ان دونوں کے درمیان کل کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد ویشنو نے پریشر کوکر سے حملہ کر کے دیواایس کا قتل کر دیا۔رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر دیوا کی موت کی اطلاع اس وقت سامنے آئی جب اس کی بہن کرشنا نے اس کے موبائل پر فون کیا اور پڑوسیوں سے بھی اس دیکھنے کی درخواست کی تو پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی اور جا کر دیکھنے تک خاتون کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔قتل کے بعد ویشنو فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے اسے گرفتارکرلیاہے۔واضح ہوکہ حالیہ دنوں میں شادی کے بغیر ساتھ رہنے والے جوڑوں میں ہوئے جھگڑوں کے بعد قتل کی وارداتیں مسلسل پیش آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
