شیموگہ:۔شاہی ایکسپورٹ یونٹ کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہاہے،اس کیلئے مناسب کارروائی کرنے کامطالبہ ماچنہلی انڈسٹریل ایریاکے صنعتکاروں نے کیا ہے ۔انہوں نے آج اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنردفترکے بالمقابل احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو یادداشت پیش کی ہے ،جس میں مطالبہ کیاگیاہے کہ اس آلودگی کو روکنے کیلئے فوری طورپر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انڈسٹریل ایریامیں دھویں کی نکاسی کیلئے جو چمنی لگائی گئی ہے وہ نامناسب ہے،اس چمنی سے زہریلے کیمیکل کو جاری کیاجارہاہے،جس سے علاقے میں شدید بدبواور دھول پھیل رہی ہے۔حالانکہ کرناٹکا اسٹیٹ پولیشن کنٹرول بورڈنے شاہی ایکسپورٹ کو بندکرنے کیلئے احکامات جاری کئے ہیں ، اس تعلق سے ضلع انتظامیہ کو بھی بآور کیاگیا ہے،باوجود اس کے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ صنعتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تعلق سے فوری طورپ اقدامات اٹھائے جائیں۔
